فخر زمان نے نیوی کوچ کی باؤلنگ مشین خراب کی تو کرکٹربننے پر انہیں مشین دلوانے کا وعدہ کیا مگر اب ان کیلئے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فخر زمان نے نیوی کوچ کی باؤلنگ مشین خراب کی تو کرکٹربننے پر انہیں مشین دلوانے کا وعدہ کیا مگر اب ان کیلئے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی


کراچی (قدرت روزنامہ) فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں کچھ ایسی کارکردگی دکھائی کہ دیکھتے ہی دیکھتے انہیں صرف ایک ٹورنامنٹ سے وہ شہرت حاصل ہو گئی جو بہت کم لوگوں کے نصیب میں آتی ہے. سب لوگ جانتے ہیں کہ فخر زمان انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے نیوی میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور اس دوران بھی انہوں نے کرکٹ کھیلنا جاری رکھی جس میں ان کے نیوی کوچ نے بے حد مدد کی مگر اس دوران ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا کہ آپ فخر زمان کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران فخر زمان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے نیوی کوچ نے شکایت کی ہے کہ آپ اتنی زیادہ پریکٹس کرتے تھے کہ ان کی باﺅلنگ مشین ہی خراب کر دی اور پھر کہا کہ جب میں کرکٹر بن جاﺅں گا تو آپ کو نئی مشین دلوا دوں گا، تو کیا انہیں نئی مشین لے کر دے رہے ہیں؟ اس پر فخر زمان مسکراتے ہوئے بولے کہ مشینیں تو انہیں بہت زیادہ دلاﺅں گا لیکن اس سے آگے کے کچھ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور جب وہ مکمل ہو جائیں گے تو یہ مشینوں سے کہیں زیادہ ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ اکیڈمی بھی بنانے والے ہیں اور اس طرح کے کئی دیگر پراجیکٹس بھی اپنے نیوی کوچ کیساتھ مل کر شروع کرنے جا رہے ہیں . فخر زمان کی جانب سے یہ جواب سامنے آنے پر پاکستانیوں کے دل میں ان کی عزت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے کہ اتنی شہرت ملنے کے باوجود بھی وہ ان اساتذہ کرام کو نہیں بھولے جن کی رہنمائی کی بدولت وہ آج اس مقام پر کھڑے ہیں...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا