ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 19 ستمبر کو شیڈول، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھا دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 19 ستمبر کو شیڈول، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھا دیا


نئی دلی(قدرت روزنامہ)بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ایشیاکرکٹ کپ کے شیڈول پر اعتراض اٹھایادیا اور پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ریسٹ دینے کا مطالبہ کر دیاہے. بھارتی میڈیاکے مطابق ایشیاکرکٹ کپ کے شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا اورپاکستان کےخلاف میچ سے قبل ریسٹ ڈے نہ ملنے پربھارت کواعتراض ہے جبکہ بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان کو 2روز کا آرام اور بھارت کو مسلسل 2 میچز دینا بیوقوفی ہے،بھارتی ٹیم کے لئے آرام کے برابر مواقع چاہتے ہیں.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے شیڈول پر ایک بار پہلے بھی اعتراض اٹھایا تھاجبکہ ایشیا کپ کا آغاز15ستمبر سے دبئی میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ سے ہو گا...

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔