فخر زمان کا ایک اور قابل فخر کارنامہ ، سانحہ اے پی ایس پشاور کے بچوں کے نام کیا چیز کر دی؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فخر زمان کا ایک اور قابل فخر کارنامہ ، سانحہ اے پی ایس پشاور کے بچوں کے نام کیا چیز کر دی؟


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا. فخر زمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیںجو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے  لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لئے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں. ..

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی