”کیا آپ ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں؟“ شاہد آفریدی نے اس سوال پر واضح جواب دیدیا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”آفریدی بھائی، چھا گئے“ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”کیا آپ ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں؟“ شاہد آفریدی نے اس سوال پر واضح جواب دیدیا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”آفریدی بھائی، چھا گئے“


ٹورنٹو (قدرت روزنامہ) سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے. پاکستان کیلئے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو چکا ہوں اور اب لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگرچہ ابھی ورلڈ ٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں،

مجھے پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹیم درست سمت میں گامزن ہے. قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کیلئے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، انہوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018