اب مخالف ٹیموں کے بالروں کی خیرنہیں “ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اب مخالف ٹیموں کے بالروں کی خیرنہیں “


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا.پاکستان کے لیے 8ٹیسٹ، 79ایک روزہ اور 25ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012میں سری نکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں.عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھ کر سوچوں گا کتنا مزید کھیلنا ہے. انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے.سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت ساری لیگزآگئی ہیں، ساڑے چار سال کرکٹ سے دور رہا، لیکن اب کمی پوری کروں گا جب کہ کئی لیگز میں آفر آئی تھیں لیکن بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا تاہم اب فٹ ہوں، آفر آئی تو ضرور کھیلوں گا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اب چیلنج ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم میں جگہ بناوں...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :