سٹار آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی ایکسڈنٹ میں موت ہو گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت سامنے آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سٹار آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی ایکسڈنٹ میں موت ہو گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت سامنے آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عبد الرزاق کی ایکسیڈنٹ میں موت سے متعلق سوشل میڈ یا پر جھوٹی خبر پھیل گئی جسے سن کر سٹار آل راﺅنڈر خود بھی میدان میں آگئے اور اپنی صحت سے متعلق سب کو آگاہ کردیا . تفصیل کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈ یا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبد الرزاق ایک خطرناک ایکسڈنٹ میں ہلاک ہو گئے ہیں .

ضرور پڑھیں: فوج اور پولیس کے اہلکار پریزائڈنگ افسر کی ہدایات پر عمل اور رپورٹ کریں گے :سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

اس کے بعد عبدالرزاق نے سوشل میڈ یا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈ یا پر یہ خبر پھیل گئی ہے کہ میں ایکسڈنٹ میں مر گیا ہوں ،اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور میں زندہ اور خیریت سے ہوں .انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈ یا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبر نہیں پھیلانی چاہیے.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد شہباز شریف کے بیانات ’پکڑ‘میں آگئے ،الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا