افغانستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ،کس ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہو گا ؟جان کر آپ بھی افغانستان کے لیے جیت کی دعائیں کریں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

افغانستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ،کس ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہو گا ؟جان کر آپ بھی افغانستان کے لیے جیت کی دعائیں کریں گے


بنگلور(قدرت روزنامہ)افغانستان اپنی کرکٹ تاریخ کا ٹیسٹ میچ بھارت کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے.جمعرات 14 جون سے بھارتی شہر بنگلور میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو رہا ہے. افغانستان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن 2001ءمیں ہی بن گیا تھا تاہم اسے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کے لیے 17 برس انتظار کرنا پڑا. طالبان کے دور حکومت میں کرکٹ وہ واحد کھیل تھا جسے کھیلنے کی اجازت تھی. نائن الیون حملوں کے بعد افغانستان کے لیے کرکٹ صرف سوچ تک محدود رہ گئی تھی تاہم افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں موجود پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے افغانیوں کے دل میں یہ کھیل زندہ رہا.اس کھیل سے لگن کا ہی یہ نتیجہ ہے جس نے افغانستان کی قومی ٹیم کے لیے اصغر ستانکزئی جیسے کپتان، محمد نبی جیسے آل راونڈر، بلے باز وکٹ کیپر محمد شہزاد اور شاہ پور زردان جیسے کھلاڑیوں کو آگے آنے اور ترقی کا موقع دیا. ان تمام کھلاڑیوں نے پشاور کی گرد آلود سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے کی ابتدا کی اور اب پہلی بار پانچ روزہ ٹیسٹ کھیلنے کی تیاریوں میں مشغول ہیں.ٹیسٹ میچ صرف وہی ممالک کھیل سکتے ہیں جنہیں آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ سٹیٹس دیا گیا ہو اور افغانستان وہ بارہواں ملک ہے جسے یہ درجہ دیا گیا ہے.

..

مزید خبریں :