ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کاانوکھااعزاز پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی واحدٹیم بن گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کاانوکھااعزاز پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی واحدٹیم بن گئی


ایڈنبرگ(قدرت روزنامہ) پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ہے.ایڈنبرگ میں گرین شرٹس نے میزبان سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 204رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی سرفراز الیون ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 5میچز میں 180یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے. واضح رہے

کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی. پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی.

..

مزید خبریں :