پاکستانی ٹیم کی جیت کا سارا کریڈٹ کس شخص کو جاتا ہے؟ سرفراز احمد کے اعلان نے شائقین کو بڑا سرپرائز دے دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانی ٹیم کی جیت کا سارا کریڈٹ کس شخص کو جاتا ہے؟ سرفراز احمد کے اعلان نے شائقین کو بڑا سرپرائز دے دیا


ایڈنبرا  (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے.تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اللہ کاشکر ہے کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ کامیاب رہا، نوجوان ٹیم ہے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے.

انہوں نے کہا کہ چھوٹے گراؤنڈ پر عمدہ باولنگ کرنا مشکل کام ہوتا ہے لیکن ٹیم کے نوجوان کھلاڑی دن بہ دن بہترہوتے جارہے ہیں.واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سریز وائٹ واش کردی.پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 166رنز بنائے ،جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 82رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے 84رنز سے میچ جیت لیا.دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے.اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی.اننگز کے پہلے اوور میں ہی اسکاٹ لینڈ کو جارج منسی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند کا شکار بنے.دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین رچی بیرنگٹن تھے جو 20 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے.کپتان کائل کٹزر بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور عثمان خان کی گیند پر ایک رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ ڈائلن بج چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے.آگے آنے والے بیٹسمین بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا. اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز بناکر 15ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی.اسکاٹ لینڈ کی اننگز میں تین بلے باز رن آؤٹ بھی ہوئے.پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، عثمان خان نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.اس سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کا ہدف دیا.پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا.چھٹے اوور کے اختتام پر گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنالیے تھے تاہم آٹھویں اوور میں احمد شہزاد 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں فخر زمان بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے.(ذ،ک)

..