فحش اداکارہ کی ریکارڈ ساز مقبولیت نے عرب دنیا میں آگ لگا دی،زند گی خطرے میں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فحش اداکارہ کی ریکارڈ ساز مقبولیت نے عرب دنیا میں آگ لگا دی،زند گی خطرے میں


بیروت (قدرت روزنامہ) لبنانی نژاد دوشیزہ میاخلیفہ نے دنیا کی مقبول ترین فحش اداکارہ کا شرمناک اعزاز حاصل کرلیا ہے اور اس خبر کے سامنے آتے ہی اُن کے آبائی وطن لبنان سمیت سارے مشرقی وسطیٰ میں تہلکہ برپا ہوگیا ہے. میاخلیفہ کی عمر 21 سال ہے اور انہوں نے ابھی تین ماہ قبل ہی فحش فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

ان کی مقبولیت اس انتہا کو پہنچی ہے کہ مغرب کی بدنام زمانہ اداکارائیں بھی بہت پیچھے رہ گئی ہیں اور ساری دنیا سے ووٹنگ کے بعد دنیا کی نمایاں ترین فحش ویب سائٹ نے انہیں عالمی نمبر ون قرار دے دیا ہے. جیسے ہی مشرق وسطیٰ اور خصوصاً لبنانی لوگوں کو علم ہوا کہ میانے یہ شرمناک اعزاز حاصل کرلیا ہے تو سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غصے اور اشتعال کا طوفان برپا ہوگیا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں. لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرکے ساری دنیا میں لبنان کو بدنام کردیا ہے اور یہ کہ کسی کو بھی ان سے یہ توقع نہیں تھی. لبنانی عوام کیلئے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ میا اکثر انٹرنیٹ اور ٹی وی پر لبنان سے محبت کا اظہار کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے جسم پر لبنانی قومی ترانے کا پہلی سطر پر بھی لکھوا رکھی ہے جبکہ بازو پر لبنان کا قومی نشانہ کندہ کروایا ہوا ہے. اس تمام تنقید کے جواب میں میا کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کرتی ہیں وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہوں نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ ان کے پاس کرنے کو کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کہ وہ اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں. انہوں نے مشرق وسطی کے لوگوں کو اپنے دگرگوں سیاسی حالات کو بہتر کرنے کی تلقین بھی کی ہے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی