روس نے عمران خان کوتاریخی پیش کش کرڈ الی روسی سفیرنے ایسی خواہش ظاہرکردی کہ جان کرمودی سرکارکے ہوش اڑ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روس نے عمران خان کوتاریخی پیش کش کرڈ الی روسی سفیرنے ایسی خواہش ظاہرکردی کہ جان کرمودی سرکارکے ہوش اڑ جائیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)روس نے عمران خان کو تاریخی پیشکش کرڈالی.روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے.اس ساری صورتحال کودیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے.سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے.اس حوالے سے کچھ روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا جبکہ آج ایرانی سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ہے.اس کے علاوہ اب تک متحدہ عرب امارات ،جاپان کے سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے بنی گالہ آچکے ہیں.عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شامل ہیں.دوسری جانب دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کی جانب سے عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ہمارے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے سربراہان بھی شامل ہیں.آج پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کو مبارکباد دینے کے لیے روسی سفیر بنی گالہ پہنچ گئے.جمعرات کو روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقا ت کی ہے .ملاقات کے دوران روسی سفیر نے پاکستان میں عام انتخاباتمیں کامیابی حاصل کرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی اور اپنی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا . الیگزے یوریوِچ دیدوو نے کہا کہ ماسکو،، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے اور روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے.انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں.الیگزے یوریوِچ دیدوو نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستانی پائلٹس کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا. چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد پر روسی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں، جبکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا