مالی سال 19ءکے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 1.93 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مالی سال 19ءکے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 1.93 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں


کراچی  (قدرت نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے ماہ (جولائی) میں 1929.76ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جبکہ گذشتہ برس اس عرصے میں 1541.67 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1929.76ملین ڈالر رہی جو جون 2018 ء کے مقابلے میں 21.03 فیصد زائد ہے جبکہ جولائی 2017ء کے مقابلے میں 25.17 فیصد زائد ہے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

بلحاظ ملک جولائی 2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب437.48 ملین ڈالر، 433.42ملین ڈالر، 280.34ملین ڈالر، 277.51ملین ڈالر، 199.31ملین ڈالر، اور 64.90ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جولائی 2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 408.84ملین ڈالر، 334.63ملین ڈالر، 193.7ملین ڈالر، 199.18 ملین ڈالر، 192.02 ملین ڈالر اور 52.08ملین ڈالر تھیں. جولائی 2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 236.80ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2017ء میں ان ملکوں سے161.22 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے.
..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا