پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کوئی حل نہیں ہمیں اپنے تنازعات ختم کرنے چاہئیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کوئی حل نہیں ہمیں اپنے تنازعات ختم کرنے چاہئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید سنجیدہ ہوتے جارہے ہیں، وہیں دونوں ممالک کے فنکار ان کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش میں سرگرم ہیں.ان ہی میں ایک نامور ہندوستانی اداکارہ شبانہ اعظمی ہیں جنہوں نے حال ہی میں منعقد ہوئے ایک ایونٹ کے دوران کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تبادلے جاری رہنے چاہیے کیوں کہ جنگ کرنا کوئی حل نہیں.

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور ہندوستان میں موجود لوگوں کے درمیان تعلقات برقرار رہنے چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنا چاہیے، جنگ کرنا حل نہیں ہے، بات چیت ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان موجود تنازعات ختم ہونے چاہیے‘.شبانہ اعظمی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ثقافتی تبادلے کے ایسے پروگرامز منعقد کیے جائیں جن کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کو سمجھ سکے. ..

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا