’’15 دن کی نوکری اور سوا لاکھ روپے تنخواہ، کھانا اور سفر بھی مفت لیکن شرط یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ انتہائی دلچسپ نوکری کا شاندار موقع، اشتہار دیدیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’15 دن کی نوکری اور سوا لاکھ روپے تنخواہ، کھانا اور سفر بھی مفت لیکن شرط یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ انتہائی دلچسپ نوکری کا شاندار موقع، اشتہار دیدیا گیا


لاہور (قدرت روزنامہ) ایک امریکی کمپنی نے بہت ہی دلچسپ ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اترنے والے کسی ماہر شخص کو صرف 15 دن کیلئے 12 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر تنخواہ دی جائیگی جس کیلئے پورے ملک میں سفر کرکے باربی کیو کھانا یا چکھنا ہوگا.امریکی جریدے   یو ایس اے ٹوڈے   کے مطابق امریکہ کی مشہور کمپنی رونلڈ ریپ نے ایک اشتہار دیا جس میں انہوں نے   چیف گِرلِنگ آفیسر   (سی جی او) کیلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے .

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

کمپنی کے مطابق افسر کو پورے امریکہ میں گھوم کر مشہور ریستورانوں کے باربی کیو کو کھانا یاچکھنا ہوگا اور ان کے بارے میں اپنی رائے دینا ہوگی. ملازمت کا دورانیہ صرف دو ہفتے پر محیط ہے جس میں کھانے اور سفر کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کریگی اور تنخواہ کے طور پر دس ہزار ڈالر بھی ادا کریگی اس طرح سی جی او کا کام صرف گھومنا اور کھانا ہی ہوگا.اس دلچسپ ملازمت کیلئے امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ 100 الفاظ میں خود کو اس ملازمت کا اہل ترین فرد ثابت کریں اور ساتھ ہی بہترین بار بی کیو کی تصویریں اور طریقے بھی فراہم کریں.یاد رہے کہ درخواست ملازمت کی آخری تاریخ 13 اگست رات بارہ بجے تک ہے...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :