عمران خان کی خوش نصیبی، اربوں ڈالرز نئے وزیراعظم کی حلف برداری اور نئی حکومت کے قیام کے منتظر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کی خوش نصیبی، اربوں ڈالرز نئے وزیراعظم کی حلف برداری اور نئی حکومت کے قیام کے منتظر


لندن ( (قدرت روزنامہ)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے.فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے قرض دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی بھی مکمل ہے، بینک کو نئی حکومت کے آنے کا انتظار ہے.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار جو آئی ڈی بی سے مذاکرات کا حصہ تھے، کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیل میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا جو پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے.پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ستمبر تک کرنا ہوگا.اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر آپشنز بشمول دوست ممالک سے قرضہ یا بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زیر غور ہیں...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :