انٹرنیٹ پر اس ایک چیز سے بچ کر رہیے گا ورنہ اپنی برہنہ تصاویر آپ کو خود ہی اپ لوڈ کرنا پڑ جائے گی‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انٹرنیٹ پر اس ایک چیز سے بچ کر رہیے گا ورنہ اپنی برہنہ تصاویر آپ کو خود ہی اپ لوڈ کرنا پڑ جائے گی‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چند ماہ قبل انٹرنیٹ پر دو ایسے وائرس کے حامل سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر گردش کرتے رہے ہیں جن میں سے ایک میں ہیکر صارفین کو جاپانی گیم جبکہ دوسرے میں ’کلک می‘ نامی گیم کھیلنے کو کہتے تھے اور انجام کار انہیں اپنے جال میں پھنسا کر تاوان وصول کرتے تھے. اب ایسا ہی ایک اور سافٹ ویئر منظرعام پر آ گیا ہے لیکن اس کے پیچھے موجود ہیکر تاوان نہیں بلکہ صارفین سے ان کی برہنہ تصاویر مانگتے ہیں.اس رینسم    ویئر(Ransomware)کا نام nRansomware اس پر کلک کرنے سے صارفین کا کمپیوٹر لاک ہو جاتا ہے. اس سافٹ کا پتہ چلانے والی سائبر سکیورٹی ٹیم ’میلویئر ہنٹرٹیم‘ کا کہنا ہے کہ ”جب ایک بار صارف کا کمپیوٹر لاک ہو جاتا ہے تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوتا ہے جس میںصارفین کو ہدایت کی گئی ہوتی ہے کہ ’پروٹون میل اور اینٹی این ایس اے انکرپٹڈ ای میل سروس پر اکاﺅنٹ بنا کر کم از کم 10برہنہ تصاویر بھیجو، پھر تمہارا کمپیوٹر ان لاک ہو جائے گا.اس طرح صارفین اپنی تصاویر بھیجنے پر مجبور ہو جاتے ہیں.ہیکرز کمپیوٹر ان لاک کرنے سے پہلے تصاویر کی تصدیق بھی کرتے ہیں کہ آیا صارف نے اپنی ہی تصاویر بھیجی ہیں یا کسی اور کی بھیج دی ہیں. تصاویر وصول کرنے کے بعد وہ اس کا کمپیوٹر ان لاک کر دیتے ہیں اور یہ تصویریں وہ ’ڈیپ ویب‘ (خفیہ انٹرنیٹ)پر فروخت کر دیتے ہیں.“..

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :