بھارت: 10 سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام، 99 سالہ شخص گرفتار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارت: 10 سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام، 99 سالہ شخص گرفتار


چنائے(قدرت روزنامہ) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 10 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 99 سالہ سابق اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا. این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا خاندان سابق اسکول پرنسپل کے مکان میں کرایے پر رہائش پذیر ہے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق اسکول پرنسپل اور 7 بچوں کے والد نے تامل ناڈو کے دارالحکومت میں قائم اپنے مکان کے قریب 5 مکان تعمیر کیے تھے اور انہیں کرایے پر دے رکھا تھا.متاثرہ لڑکی کا خاندان گزشتہ 2 سال سے مذکورہ شخص کے مکان میں مقیم ہے تاہم انہیں لڑکی کے ساتھ ریپ کا اس وقت معلوم ہوا جب متاثرہ لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی. پولیس کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ معمر شخص نے اس پر جنسی حملہ کیا.لڑکی کے مذکورہ انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا. واضح رہے کہ ملزم کی 5 بیٹیاں اور 2 بیٹے اور متعدد پوتے اور نواسے ہیں اور ان کے تمام بچے تامل ناڈو کے اطراف میں ہی رہائش پذیر ہیں.واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، لیکن ایک معمر شخص کی جانب سے ریپ کے اس واقعے کے بعد پوری ریاست میں غم و غصہ پایا جاتا ہے. دسمبر 2012 میں نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی تھی.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018