”عمران خان نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ بے حد خوبصورت لڑکی دیکھی، جسمانی تعلق قائم کرنے لگے تو پتا چلا وہ لڑکی ہی نہیں لیکن پھر ۔۔۔ “ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”عمران خان نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ بے حد خوبصورت لڑکی دیکھی، جسمانی تعلق قائم کرنے لگے تو پتا چلا وہ لڑکی ہی نہیں لیکن پھر ۔۔۔ “


لندن(قدرت روزنامہ) ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ انتہائی خوبصورت خاتون کے دھوکے میں ایک مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے. ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ’ عمران خان کے میرے سامنے کیے گئے اعترافات سے ایک بات بڑی واضح ہوگئی تھی کہ یہ شخص کبھی بھی کسی بھی قسم کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اس نے مجھے اسی قسم کی ایک کہانی پوری تفصیل کے ساتھ سنائی، عمران خان نے بتایا کہ ایک رات اسے ایک انتہائی خوبصورت خاتون نظر آئی، اس نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ خوبصورت عورت کبھی نہیں دیکھی تھی.

ضرور پڑھیں: الیکشن 2018'حساس اداروں نے ملک بھر میں ممکنہ خطرات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ ' الیکشن کمیشن کو پیش کر دی 

جب وہ جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے تیار ہوئے تو عمران خان پر انکشاف ہوا کہ یہ خاتون نہیں ہے‘.

ریحام خان نے لکھا کہ جب عمران خان پر یہ راز منکشف ہوا تو میں نے پوچھا کہ خان صاحب پھر آپ نے کیا کیا جس پر عمران خان نے انتہائی سادگی سے جواب دیا کہ تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور رکنا ممکن نہیں تھا. ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے جب یہ کہانی اپنے مرد دوستوں کو سنائی تو ایک نے جواب دیا کہ ایسا انکشاف ہونے کے بعد وہ وہاں سے ایک میل دور بھاگ جاتا ، ایک اور دوست نے کہا کہ وہ اندھا نہیں ہے جبکہ اکثر لوگوں نے کہا کہ اگر آپ ہم جنس پرست نہیں ہیں تو پھر ایسا کچھ بھی نہیں ہوسکتا.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر