پری پول دھاندلی نہ رکی تو گھناؤنے نتائج نکلیں گے،نوازشریف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پری پول دھاندلی نہ رکی تو گھناؤنے نتائج نکلیں گے،نوازشریف


لندن(قدرت روزنامہ) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پری پول دھاندلی کاسلسلہ نہ رکا تو گھناؤنے نتائج نکلیں گے، جوکچھ ہوچکا سب لکھا جاچکا ہے، مشرف بزدلی سے باہربیٹھا ہوا،واپسی کا دم خم نہیں، میں کسی سزا سے نہیں ڈرتا یہ سزائیں جعلی ہیں، جب کرپشن نہیں توسزا کس چیز کی؟پہلا قدم اٹھا دیا یقین ہے قوم ساتھ دے گی، خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف،، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور کیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنا رکھی ہے. نوازشریف اور ان لی صاحبزادی گرفتاری دینے کیلئے لندن سے کل شام کوپاکستان واپس پہنچیں گے.

ضرور پڑھیں: رات کو لیٹے لیٹے تھک جاتے ہیں اور نیند نہیں آتی ؟ تو لیٹنے سے قبل یہ غذا کھائیں آنکھیں خود بخود بند ہوجائینگی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلائٹ ملتوی ہونے سے متعلق ہمیں توکوئی اطلاع نہیں ہے. اگر ایسا ہوتا توہمیں طلاع دی جاتی. جس نے یہ شوشہ چھوڑا ہے.آپ سمجھتے ہیں کیوں یہ شوشے چھوڑیں جارہے ہیں. وہ نہیں چاہتے کہ میں پاکستانآؤں. مجھے پیغامات بھی مل چکے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے نوازشریف ایسی بے اصولی کاقائل نہیں ہے. نوازشریف اس طرح کی باتوں کوسمجھتا ہے اس طرح کے فریب میں نہیں آؤں گا.انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کی بات چھوڑیں ،،میرا فرض ہے کہ جوکچھ ہورہا ہے وہ عوام کے نوٹس میں لیکر آؤں. پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ پاکستان میں دھاندلی کی جارہی ہے. نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں پکڑ دھکڑ ہورہی ہے..الیکشن سے چند دن پہلے ن لیگ کیخلاف اس طرح کی کاروائیاں ہورہی ہیں. باقی پارٹیاں الیکشن مہم کررہی ہیں..ن لیگ کے کارکنان کوبڑے پیمانے پرراتوں رات اپنے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے. یہ کس طرح کے الیکشن کروانے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن پرہم بھی ایمان لے آئیں گے. بھئی یہ آپ کی خام خیالی ہے.اس طرح کے الیکشن سے کیا نتایج نکلیں گے؟ اس طرح کی پری پول دھاندلی کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا. کہ جب بھی ایسا ہوا ہے اس کے ملک وقوم کیلئے بڑے گھناؤنے نتائج نکلیں ہیں.اگر یہ سلسلہ آج اور اسی وقت ختم نہیں ہوتا تواس کے بھی بڑے گھناؤنے نتائج نکلیں گے.انہوں نے کہا کہ جوکچھ یہ کرچکے ہیں وہ سب کے نوٹس میں آچکا ہے اور لکھا جاچکا ہے. ن لیگ ن کے امیدواروں کوڈرا دھمکا کرجیسے وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں

[caption id="attachment_376395" align="alignnone" width="300"]Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad Friday, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / Tolga AKMEN[/caption]

،،ن لیگ کوچھڑوا کرپی ٹی آئی کوجوائن کروایا گیا،جیپ کانشان دلوایا گیا، شیر کانشان ختم کردیں.یہ باتیں ریکارڈ ہوگئی ہیں.جن لوگوں نے بھی یہ کروایا ان کوجواب دینا پڑے گا.انہوں نے کہا کہ ابھی جومشرف نے کیا اس میں اتنا دم خم ہے ،اتنی جرات ہے کہ وہ پاکستان آسکے.بزدلی سے باہربیٹھا ہوا ہے. مجھے 10سال کی قید اور مریم نواز کو7سال قید سنائی گئی میں پھر بھی جارہا ہوں.مشرف کوتوابھی کسی قسم کی سزا کا فیصلہ بھی نہیں ہوا. وہ ڈرکے چھپ کے بزدلی سے باہر بیٹھا ہوا ہے. جن لوگوں نے ملک کیلئے یہ کیا ان کوجواب دینا پڑے گا. یہ چھوٹ کے نہیں بھاگ سکیں گے.انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے برا کھیل رہے ہیں.1970ء میں بھی یہ کھیل کھیلا گیا لیکن ملک دوٹکڑے ہوگیا. میں پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ ان ہتھکنڈوں کامقابلہ کرے.قوم اکٹھی ہوجائے تویہ کچھ نہیں کرسکتے.میں نے پہلاقدم اٹھا دیا مجھے یقین ہے پاکستانی قوم میراساتھ دے گی.قوم پاکستان کے حالات کوبدلے گی.میں کسی سزا سے نہیں ڈرتا ،یہ جعلی سزائیں ہیں سنانے والے کوئی اور ہیں دلوانے والے کوئی اور ہیں.تاریخ ثابت کرے گی..عدالت کے جج نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نے کوئی کرپشن نہیں کی.غیرقانونی کام نہیں کیا.اگر بری کردیا ہے توپھر کس چیز کی سزا دی گئی ہے؟نوازشریف نے کہا کہ اہلیہ نے آنکھیں کھولی لیکن مجھے پہچان نہیں رہیں.مریم اپنی بیمار والدہ کوچھوڑ کرواپس جارہی ہیں.جن حالات میں ہم وطن واپس جارہے ہیں کوئی نہیں جاتا.

..

ضرور پڑھیں: روسی مفادات کیلئے خاتون خفیہ ایجنٹ نے امریکیوں کو اپنی سب سے قیمتی چیز پیش کردی