’’عمران خان سلیم صافی کو اس نام سے پکارتے تھے‘‘ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی سلیم صافی کا رنگ لال ہو جائے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’عمران خان سلیم صافی کو اس نام سے پکارتے تھے‘‘ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی سلیم صافی کا رنگ لال ہو جائے گا


لندن(قدرت روزنامہ) عمران خان کی ایک مخصوص میڈیا گروپ کے ساتھ مخاصمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. اس میڈیا گروپ سے منسلک معروف صحافی سلیم صافی سے عمران خان کی شدید نفرت کا ایک مظہر ریحام خان نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے کہ سن کر سلیم صافی کا رنگ بھی لال ہو جائے گا.

ضرور پڑھیں: ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ جہاں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا، جانئے حیرت انگیز خبر

اپنی کتاب میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’میں نے جیو نیوز کو اپنا پہلا اور آخری انٹرویو سلیم صافی کو دیا. اس انٹرویو کے لیے سلیم صافی نے نہیں کہا تھا بلکہ خود پی ٹی آئی کی طرف سے اس کا انتظام کیا گیا تھا. مجھے جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے بتایا تھا کہ یہ انٹرویو عمران خان اور سلیم صافی کے تعلقات معمول پر لانے کی ایک کوشش ہے. اگر اس انٹر ویو میں میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا گیا اور عزت دی گئی تو عمران خان بھی سلیم صافی کو انٹرویو دیں گے.سلیم صافی مین سٹریم میڈیا میں واحد پشتون آواز تھے، جو خیبرپختونخوا کی بری کارکردگی کو باقی تمام صحافیوں سے زیادہ جانتے تھے اور اس پر کھل کر بولتے بھی تھے. یہی وجہ تھی کہ عمران خان انہیں ’صافی کمینہ‘ کہہ کر پکارتے تھے.‘‘

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’مجھ سے پہلے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک بھی سلیم صافی کو انٹرویو دے چکے تھے. انٹرویو کے بعد سلیم صافی نے مجھے فائلوں کے کئی پلندے دکھائے جو خیبرپختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی پرکی جانے والی ان کی تحقیق پر مبنی تھے. اس انٹرویو میں مجھے بے مثال عزت دی گئی. جیو کی پوری ٹیم باہر میرا استقبال کرنے آئی. مجھے چادر پہنائی گئی اور سلیم صافی کی اہلیہ نے میں طلائی زیور تحفے میں دیا. تاہم اس سے بھی عمران خان اور سلیم صافی کی باہمی تلخی ختم نہ ہو سکی اور وہ دونوں اپنی اپنی بات پر بضد رہے.‘‘ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے. اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے. اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اس سنت نبوی ؐ پرعمل کریں سرکادردمنٹوں میں غائب ہوجائے گا

مزید خبریں :