”عمران خان اکثر میرے سامنے بھرا ہوا سگریٹ سلگا لیتے، ایک دن معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اس میں کیا ہوتا ہے تو۔۔۔“ ریحام خان نے کھلبلی مچا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”عمران خان اکثر میرے سامنے بھرا ہوا سگریٹ سلگا لیتے، ایک دن معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اس میں کیا ہوتا ہے تو۔۔۔“ ریحام خان نے کھلبلی مچا دی


لندن(قدرت روزنامہ) ریحام خان کی کتاب بہت انتظار کے بعد بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جنسیت اور منشیات کے استعمال کے الزامات کی بھرمار کر دی ہے. کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ”عمران خان اکثر میرے سامنے بھرا ہوا سگریٹ سلگا لیتے تھے.

ضرور پڑھیں: ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ جہاں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا، جانئے حیرت انگیز خبر

ایک بار مجھے تجسس ہوا اور میں نے جاننے کی کوشش کی کہ اس کے اندر کیا ہوتا ہے. وہ اس میں کسی کالے سے مواد سے تھوڑا سا ٹکڑا توڑ کر ڈالتے اور پھر اسے بھر کر پینا شروع کر دیتے تھے. وہ مجھے ایسا تاثر دیتے تھے جیسے وہ چرس استعمال کرتے ہیں لیکن اس کی بُو چرس جیسی نہیں ہوتی تھی. کئی ماہ بعد جب میں ایک انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں ڈاکومنٹری بنا رہی تھی تو مجھے پتا چلا کہ یہ دراصل ہیروئن تھی، جو عمران خان سگریٹ میں بھر کر پیتے تھے.“واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے. اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے. اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ”ریحام خان“ ہی رکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اس سنت نبوی ؐ پرعمل کریں سرکادردمنٹوں میں غائب ہوجائے گا

مزید خبریں :