زلفی بخاری اتنی کم عمری میں اتنا امیر کیسے بنا؟ ریحام خان نے خوفناک انکشاف کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زلفی بخاری اتنی کم عمری میں اتنا امیر کیسے بنا؟ ریحام خان نے خوفناک انکشاف کر دیا


لندن(قدرت روزنامہ) زلفی بخاری امیر کبیر شخص ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست ہیں. ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان کے اچانک دولت مند ہونے کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے.

ضرور پڑھیں: ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ جہاں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا، جانئے حیرت انگیز خبر

آج ہی منظرعام پر آنے والی اپنی کتاب میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’جب میں لندن گئی تو عون مجھ سے رابطے میں رہا. اس نے مجھے بتایا کہ وہاں مجھے زلفی بخاری کا ڈرائیور ایئرپورٹ پر لینے آئے گا. جب میں پہنچی تو زلفی کی بینٹلے گاڑی اس کا بھارتی ڈرائیور سدھیر لے کر پہنچا ہوا تھا. وہ مجھے لے کر مے فیئر میں زلفی بخاری کے آفس لے کر گیا. میں زلفی بخاری کو ایک بار بنی گالہ میں مل چکی تھی. عمران خان ایک طرف اس کی سیاسی ناپختگی پر طنز کرتا تھا اور دوسری طرف انتہائی کم عمری میں اتنا زیادہ پیسہ کمانے پر تعریف کرتا تھا. یہ بات میرے لیے بھی خاصی دلچسپی کا باعث تھی کہ آخر وہ راتوں رات اتنا امیر کیسے ہو گیا.‘‘ ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’جب میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ زلفی بخاری کا باپ واجد بخاری ایک سیاستدان تھا. اس نے ضیاء الحق کے دور میں پاکستان سے لوگوں کو لیبیا اور چاڈ بھجوانے کا کام کرکے بہت زیادہ رقم کمائی تھی.ان لوگوں

میں زیادہ تر پشتون تھے جنہیں اس نے لیبیا اور چاڈ سمگل کیا. مجھے معلوم ہوا کہ واجد بخاری جب یہ دھندا کر رہا تھا تو صرف ایک پھیرے میں 400سے زیادہ پاکستانی سمندر میں ڈوب کر مر گئے تھے.‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے. اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے. اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اس سنت نبوی ؐ پرعمل کریں سرکادردمنٹوں میں غائب ہوجائے گا

مزید خبریں :