عورت نے شہرت یافتہ ادا کارہ جیسا دکھائی دینے کے لیےپلاسٹک سرجری کرائی اور ٹیکس چور بن گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عورت نے شہرت یافتہ ادا کارہ جیسا دکھائی دینے کے لیےپلاسٹک سرجری کرائی اور ٹیکس چور بن گئی


(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل میڈیا آؤٹ لٹس نے جب چینی اداکارہ فن بینگ‌بینگ کی مبینہ ٹیکس  چوری کی خبریں لگائیں  تو یہ خبر ٹیکس چوری کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ ایک اور حوالے سے بھی انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی.  فنانشل ٹائمز اور ساؤتھ چائنا مارننگ پورسٹ  نے اپنی خبر میں اداکارہ فن بینگ‌بینگ کی تصویر لگانے کی بجائے  23 سالہ ہی چینگسی کی تصاویر لگا دیں.   اس غلطی کی وجہ یہ ہے کہ ہی چینگسی   بالکل فن بینگ‌بینگ کی طرح دکھائی دیتی ہیں. چینگسی نےپچھلے آٹھ سالوں میں کئی بار کاسمیٹک سرجری  کرائی ہیں تاکہ وہ اداکارہ کی طرح نظر آ سکیں . چینگسی کاسمیٹک سرجری کرنے والے کلینک میں ہی کام کرتی ہیں. اُن کے ویبو اکاؤنٹ پر ان کے1.2 ملین فالورز ہیں. اس سال کے شروع میں فن بینگ‌بینگ اور چینگسی دونوں نےہی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی. اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے غلطی سے چینگسی کی تصویر کو فن بینگ‌بینگ کا نام دے دیا. اسی غلطی کی وجہ سے انٹرنیشنل میڈیا نے خبر کےساتھ چینگسی کی تصاویر چھاپ دیں.  فن بینگ‌بینگ نے 2014 کی مشہور فلم X-Men: Days of Future Past میں بلنک کا کردار ادا کیا تھا.

..

مزید خبریں :