دنیا کی پہلی خاتون جس کی خود اپنے ہاتھوں شوہر نے دوسری شادی کروادی، اور اس کی وجہ بھی ایسی کہ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دنیا کی پہلی خاتون جس کی خود اپنے ہاتھوں شوہر نے دوسری شادی کروادی، اور اس کی وجہ بھی ایسی کہ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے


لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں ایک شوہر نے خود اپنے ہی ہاتھوں اپنی بیوی کی دوسری شادی کروا دی، جو شاید اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا واقعہ ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے. میل آن لائن کے مطابق عورت کی دوسری شادی کا یہ واقعہ برطانوی شہر مانچسٹر میں پیش آیا، جہاں 43سالہ میری کرمپٹن نامی خاتون کو اس کا پہلا شوہر ٹم خود لے کر مانچسٹر کے علاقے کارلٹن میں واقع یونیٹیرین چرچ گیا جہاں اس نے 53سالہ جان ہلز نامی شخص سے دوسری شادی کی.

میری کی دوسری شادی کی وجہ یہ ہے کہ وہ کثیر الازواجی پر یقین رکھتی ہے اور ایک سے زائد شریک حیات رکھنے کی خواہش مند ہے. آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ اس وقت اس نے نہ صرف ٹم اور جان سے دو شادیاں کر رکھی ہیں

بلکہ اس کے دو بوائے فرینڈز بھی ہیں، یہ 63سالہ مائیکل اور 73سالہ جیمزہیں. میری اپنے دونوں شوہروں کے ساتھ ایک گھر میں رہتی ہے جبکہ اس کے دونوں بوائے فرینڈز بھی اسی گلی میں رہتے ہیں. میری کی دوسری شادی میں مائیکل اور جیمز بھی شریک ہوئے. ان کے علاوہ میری اور جان کی شادی میں 100سے زائد دیگر مہمان بھی موجود تھے.دوسری شادی پر میری کا کہنا تھا کہ ”یہ بہت پیارا دن تھا. ٹم مجھے خود چرچ لے کر گیا اور وہاں میری جان سے شادی کروائی. میں نے اپنے دونوں شوہروں اور بوائے فرینڈز کے درمیان اپنا وقت مساوی تقسیم کر رکھا ہے اور ان سب کے ساتھ برابر وقت گزارتی ہوں.“واضح رہے کہ برطانوی قانون کے مطابق میری پہلے شوہر کے ساتھ رشتہ قائم رکھتے ہوئے دوسری شادی نہیں کر سکتی تھی، چنانچہ اس کی دوسری شادی رجسٹرڈ نہیں کرائی گئی.

..

مزید خبریں :

سروے