صحافی انتہائی طاقتور شخص کی بیگم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پھر۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صحافی انتہائی طاقتور شخص کی بیگم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پھر۔۔۔


ہرارے(قدرت روزنامہ)صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر بااثر لوگوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن زمبابوے کا ایک بدقسمت صحافی اپنے گندے کرتوتوں کی وجہ سے ایک طاقتور شخص کے قابو آ گیا، اور وہ بھی کچھ ایسے کہ ساری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا ہے. ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق کلیٹن ماسکیسا نامی سپورٹس رپورٹر متارے سٹی فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل ساؤل ٹام کے گھر میں اس کی اہلیہ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا.

ضرور پڑھیں: خدا کاجواب

ساؤل، جو کہ زمبابوے میں اپنے اثرورسوخ کے باعث مشہور ہے، نے اس رپورٹر کو پولیس کی مدد سے اٹھوایا اور ایک دوردراز مقام پر لے جا کر ایسے سلوک کا نشانہ بنایا کہ جسے اب ساری دنیا دیکھ رہی ہے.  ساؤل کے حکم پر پولیس والوں نے رپورٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے غلیظ کیچڑ میں لوٹ پوٹ ہونے کو کہا اور پھر اس کے منہ پر بھی غلیظ کیچڑ تھوپ دیا. یہ سب کچھ فیس بک پر لائیو دکھایا گیا جبکہ ساتھ ہی رپورٹر کا پریس کارڈ بھی کیمرے کے سامنے دکھایا گیا.اب یہ افسوسناک ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اسے دیکھنے والے رپورٹر کے ساتھ کئے گئے سلوک کو بہت عبرتناک قرار دے رہے ہیں. 

..

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

مزید خبریں :